پاکستانتازہ ترین

پنجاب خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ میں پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویڑن، بالائی پنجاب میں اولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن اور شمال مشرقی بلوچستان میں کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑنمیں چند مقامات پر تیز گردآلودہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بے نظیر بھٹو کی برسی پر ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker