پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارش

rainلاہور(خصوصی رپورٹ) کوئٹہ،چمن اور پنجاب کے بیشترشہروں میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے بارش کے نئے سلسلے نے موسم کہیں سرد اور کہیں خوشگوار کردیا ۔رحیم یار خان،اوکاڑہ ، بکھر اور بنوں میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ۔ ساہیوال،گوجرہ، عارف والا سمیت کئی شہروں میں ہلکی رم رجھم نے موسم سرد اور خوشگوار کردیا۔صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور سرحدی علاقے قلعہ عبداللہ ، چمن ، گلستان اور دوبندی میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ خوجک ٹاپ، توبہ اچکزئی،خواجہ عمران کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری ہورہی ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ۔کراچی میں بھی رات گئے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم ایک بار پھر سرد کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سبب ببنے والا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں جمعرات سے ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواہ،بلوچستان،بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button