پاکستانتازہ ترین

صدر کی تضحیک بند نہ کی گئی تو ہمارے پاس بھی مواد ہے،راجا پرویزاشرف

rajaاسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مخالفین پیپلزپارٹی پر ضرور تنقید کریں مگر کسی کو صدر کو ہدف بنانے کا حق نہیں اگر صدر کی تضحیک بند نہ کی گئی تو ہمارے پاس بھی بہت مواد ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان سمیت کئی رہنماؤں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور اسی بنیاد پر ان کی جماعت کے لوگوں کے کاغذات مسترد کیے گئے ،اس پر انہیں الیکشن کمیشن سے گلہ ہے کیونکہ ملک کا آئین صرف الزامات کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکتا۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ سیاسی لیڈر صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں صدر کو ہدف بنانا پارلیمنٹ کو ہدف بنانے کے برابر ہے، صدر نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی مکمل تعظیم کی اورعدالتی حکم ہی کی وجہ سے صدرآصف زرداری انتخابی مہم میں شامل نہیں ہیں، صدر کی تضحیک بند نہ کی گئی تو ہمارے پاس بھی بہت مواد ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button