پاکستانتازہ ترین

ملالہ کوباہر بھجوانےکافیصلہ فی الوقت مؤخر،حملہ آورکی شناخت،رحمن ملک

پشاور(پاک نیوز) پاکستانی وزیرداخلہ رحمن ملک نے دعوی کیا ہےکہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے، دہشت گرد کہیں بھی فرار ہوجائیں گرفتار کرلیں گے۔ پشاور اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت اورڈاکٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے دہشت گرد کتنے روز پہلے سوات میں داخل ہوئے، حملہ آوروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں سے متعلق کسی کے پاس کوئی بھی معلومات ہوتوہمیں فراہم کی جائے۔
پاکستانی وزیرداخلہ کے مطابق طالبان نہ پاکستانی ہیں اور نہ ہی مسلمان، بچوں پر حملہ کرنے والوں کی سوچ مغرب والی ہے،کالعدم تحریک کو مدد کرنے والے اب تو ان کی حمایت بند کردیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق ملالہ کی حالت خطرے سے باہرہے، بچی کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ فی الوقت مؤخر کردیا، میڈیکل بورڈ نےکہا تو اسے ضرور بیرون ملک علاج کی سہولت دی جائے گی۔ رحمن ملک کے بقولامریکا اور لندن میں نیورسرجن تیار ہیں ضرورت پڑنے پر انہیں بھی طلب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا کہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختون خوا نےملالہ کوسیکورٹی فراہم کرنےکی3 بار کی تاہم ان کےوالد زیادین یوسف زئی نے انکار کردیا تھا، اب بچی کے والد مانے یانہ مانے انہیں لازمی سیکورٹی دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختون خوا کا کوئی گھر ایسانہیں جو دہشت گردی سے متاثر نہ ہوا ہو، پوری قوم ملالہ یوسف زئی کے لیے دعاگوہے۔

یہ بھی پڑھیں  ۔۔، ۔اعلانِ بغا وت ۔،۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker