تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پرویژن سٹور اور وکیل سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پرویژن سٹور اور وکیل سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ڈکیتی کی یہ واردات سرشام تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں بستی راؤ صاحب تارے شاہ قبرستان کے سامنے ہوئے واقعات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے آتشیں اسلحہ سے تین مسلح ڈاکو جو موٹرسائیکل ہنڈا 125پر سوار تھے شام سات بجے تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں واقع بستی راؤ صاحب کے پررونق بازار بلمقابل قبرستان تارے شاہ صمدیہ پرویژن سٹورپر آئے اور گن پوائنٹ پر سٹور سے تین لاکھ روپے اور سٹور پر کھڑے ایڈووکیٹ رائے امجد سے آٹھ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے یاد رہے کہ تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں واقع مسلم ٹاؤن کے رہائشی زمیندار طارق نسیم کے گھر سے چند روز قبل پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چودہ تولے طلائی زیورات پانچ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی تھی ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے بغیر نقاب شہر ی آبادیوں میں لوٹ مار شروع کردی ہے جس سے عوام خوف وہراس میں مبتلا ہیں اور پولیس کی کارگردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!