پاکستانتازہ ترین

میڈیکل بورڈ نے طاہرالقادری کا ذہنی توازن خراب قراردیدیا

tahir-ul-qadriاسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کی ذہنی صحت کو غیر متوازن قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں جڑواں شہروں یعنی راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 4 نفسیاتی ماہرین شامل کیے تھے تھے جنہوں نے طاہرالقادری کی ذہنی صحت پر رپورٹ تیار کی ہے۔ وزارت داخلہ نے میڈیکل بورڈ کو ڈاکٹر قادری کی 20 سے 20 برس کے دوران کی جانے والی تقاریر فراہم کی تھی جس کے روشنی میں مذکورہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ طاہرالقادری خود پسندی اور احساس برتری کا شکار ہیں، وہ جلد آپے سے باہر ہو جانے والی شخصیت ہیں اور ہر بات پر ضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق علامہ صاحب انتہائی جارحانہ طبیعت کے مالک ہیں اور بار بار مؤقف بدلنا ان کے ذہنی توازن خراب ہونے کی دلیل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ خفیہ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اخلاق بٹ جیسے پارٹی کے مخلص کارکن جھنوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لئے وقف کر دی،ملک اسد امیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker