تازہ ترینعلاقائی

رحیمیارخان:باعزت اندازمیں ریٹائرمنٹ کسی بھی ماہرتعلیم کے لیے بڑی اعزازکی بات ہے،سردار شبیر

imagesرحیم یار خان(عثمان شاہد)باعزت اورباوقار اندازمیں ریٹائرمنٹ کسی بھی ماہرتعلیم کے لیے بڑی اعزازکی بات ہے استاد معمارقوم ہے جوآئندہ آنے والی نسلوں کی تعلیم وتربیت کرکے انہیں ملک وقوم کے لیے سرمایہ افتخاربنانے میں اہم کرداراداکرتاہے ان خیالات کااظہارریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی وزیراحمدآغااورماہرتعلیم سردارشبیراحمدعباسی اورادارہ کے سربراہ چوہدری محمدعلی آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محبوب خان اورفہدعباسی ودیگرنے مدرس ساجداحمدعباسی کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں منعقدہ شاندارالوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہاکہ ساجداحمدعباسی محکمہ تعلیم میں گراں قدرتعلیمی خدمات سرانجام دیں اوراپنی بھرپورصلاحیتوں سے طفل مکتب کوعلم کی روشنی سے منورکیااوران کی تعلیمی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گاہم امیدکرتے ہیں کہ وہ آئندہ دنوں میں اپنے اسی قومی جذبے سے علم کی شمع لانے میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے اس موقع پرریٹائرہونے والے مدرس وماہرتعلیم ساجداحمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آج ادارے سے بچھڑتے ہوئے دکھ محسوس ہورہاہے اوراس بات کی خوشی بھی ہے کہ میں نے اپنے فرائض اورڈیوٹی سے انصاف کیااوربچوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے میں ہرممکن کوشش کی اوربہترین نتائج دئیے اس موقع پر گورنمنٹ سیکنڈری سکول بندورعباسیاں کے سٹاف کی طرف سے ریٹائرہونے والے سنےئرٹیچرساجدعباسی کوپھولوں کاگلدستہ اورتحائف دئیے اورنیک تمناؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیاسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمدطارق چوہدری نے دئیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!