تازہ ترینعلاقائی

صادق آباد:پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، پیر پگاڑا

downloadصادق آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی صدر اور حروں کے روحانی پیشوا صبغت اﷲ راشدی عرف پیر صاحب پگاڑا نے گزشتہ روز صادق آباد میں مصروف ترین دن گزارا‘ انھوں نے ذکریا ٹاؤن میں شیر خان ہالہ مہر کی رہائش گاہ پر اپنے مریدین اور عقیدت مندوں کو دیدار کروایااس موقع پر سابق وفاقی وزیر ریلوے جازم منگریو ‘ مہر برادری کی سرکردہ شخصیات لعل خان مہر‘احمد خان مہر‘ محمد پرویز مہر‘ صدر خان پٹھان‘حاجی عبدالرحمن مہر‘ رضوان احمد ‘واحد بخش مہر‘ رئیس محمد اکبر مہر ‘ڈاکٹر کریم مہر‘خان محمد مہر‘ محمد علی خان وسان‘حاجی خان‘حکیم اﷲ خان ‘ غلام رسول خان مہر ودیگر بھی موجود تھے پیر صاحب پگاڑا کا ذکریا ٹاؤن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پیر صاحب پگاڑا نے اپنے مریدین کو دیدار کروایا اس موقع پر پیر صبغت اﷲ راشدی عر ف پیر صاحب پگاڑا نے اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے پورا ملک بد امنی اور لاقانونیت کا شکار ہے سانحہ کوئٹہ میں بے گناہ 110 افراد کو مار دیا گیا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے انھوں نے کہاکہ سندھ سمیت ملک بھر سے مسلم لیگ فنکشنل آئندہ الیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی پیپلزپارٹی کے پاس سے سندھ کارڈ چھین لیا گیا ہے اب سندھ کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ کسی دھوکہ میں نہیں آئینگے فنکشنل لیگ کے امیدوار ملک بھر میں نامزد کئے جائیں گے انھوں نے کہاکہ وہ صوبہ بہاول پور کی بحالی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں حکمرانوں کو اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے فوری طور پر صوبہ بحالی کا اعلان کرنا چاہیے بعد ازاں پیر صاحب پگاڑا سابق وائس چےئرمین بلدیہ سردار سعید احمد دھکڑ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں شرکت کیلئے بیگڑھ گڑھی پہنچے جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا پیر صاحب پگاڑا نے چوک ایف ایف سی کے قریب اپنے مریدین کی بستی کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button