شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سانگھڑ: پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شہریوں کا احتجاج

سانگھڑ: پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شہریوں کا احتجاج

سانگھڑ(نامہ نگار)شہری پینے کا پانی غیر منصفانہ طریقے سے تقسیم اور گزشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف علاقوں رحمت شاہ چوک۔ماڈل ٹاؤن۔ڈھک پاڑہ۔صفدر کالونی و دیگر علاقوں میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شہریوں نے میونسپل کمیٹی کا مین گیٹ بند کرکے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ کئی روز سے پینے کا پانی نہیں آرہا ہے تو دوسری جا نب میونسپل انتظامیہ ہی دفاتر سے غائب ہے اگر 24گھنٹوں میں ہمیں پینے کا پانی نہ ملا تو پھر اگلے روز پورا شہر میونسپل کمیٹی کے مین گیٹ کے سامنے اس وقت تک احتجاج کرے گا جب تک شہریوں کو منصفانہ طریقے سے پانی کی تقسیم شروع نہیں ہوجاتی اس موقع پر میونسپل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گی اور کئی گھنٹوں تک میونسپل انتظامیہ اپنے دفاتر تک نہ پہنچ پائی۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ڈاکوؤں نےالعباس ہوٹل کے مالک کے بیٹے فرحان یوسف سے گن پوائنٹ پر کار چھین لی