پاکستانتازہ ترین

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزمائش کے وقت قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،قوم کے ساتھ مل کرکورونا وائرس مقابلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چار ماہ بعد لندن سے وطن واپس پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپس پہنچا ہوں، میاں نواز شریف کی طبعیت خراب تھی وہاں اس لیے ٹہرا تھا کہ میاں نواز شریف کا دل کا آپریشن ابھی ہونا باقی ہے، ان کے معالج چھٹی پر تھے اب آگئے ہیں الله تعالی سے دعا ہے انھیں صحت دیں۔صدر نون لیگ نے کہا کہ پاکستان اور قوم بڑے امتحان سے گزر رہی ہے، ائیراسپیس بند ہوئی تو میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ پاکستان جائیں، میاں نواز شریف کی مشاورت سے بطور ایک رضاکار واپس آیا ہوں، نواز شریف کےعلاج کی غرض سےساتھ گیا تھا اور نوازشریف کی قیادت میں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزمائش کے وقت قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، کورونا وائرس کی وبا جس کو آفت کہوں گا قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، الله تعالیٰ کی مہربانی سے پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا میرا اور ہمارے خاندان کا مرنا جینا اس ملک کے ساتھ ہے اور میاں نواز شریف کا بھی یہی پیغام ہے کہ قوم متحد رہے، انشاء الله الله تعالیٰ اس آزمائش سے نکال دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی لیڈر شپ میں ماضی میں بھی ہم نے ایک ٹیم کے طور ہر کام کیا، الله کا شکر ہے اس نے کامیابیاں دیں اب بھی پارٹی اور عوام کے ساتھ مل کر اس مشکل میں کام کریں گے۔اس سے قبل شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے، وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔اسلام آباد ایئر پورٹ ان کا استقبال سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اور شیخ ناصر نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سلمان خان کو ممبئی ہائیکورٹ سے 2دن کی عبوری ضمانت مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker