تازہ ترینعلاقائی

شاہ زیب کوسراج تالپورنے گولیاں ماریں،گواہوں نے عدالت میں شناخت کرلیا

20131915106کراچی (نامہ نگار)  کراچی کی عدالت میں شاہ زیب خان قتل کیس کے دو گواہوں نے ملزم سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضی لاشاری کو شناخت کرلیا۔ ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ زیب خان قتل کیس میں آج مقامی عدالت میں دو گواہوں کے بیانات قلم بند ہوئے۔ پہلے گواہ عابد نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ کے روز ملزمان  سراج تالپور، سجاد تالپور اورمرتضی لاشاری کا  مقتول  شاہ زیب سے فلیٹ کے نیچے جھگڑا ہوا۔ ملزمان نے شاہ زیب سے ہاتھا پائی کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مقتول شاہ زیب کو جان سے مارنے کی  دھمکیاں دیتے ہوئےفرار ہوگئے۔  عدالت میں دوسرے گواہ اصغر اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے کہاکہ ملزم مرتضی لاشاری شاہ رخ جتوئی کا خانساماہ ہے، جب کہ ملزم سراج تالپور نے زخمی حالت میں موجود شاہ زیب کی طرف دیکھ کر چیخ چیخ کر کہا کہ شاہ زیب ابھی زندہ ہے اوراسے مزید گولیاں مارو ، دونوں گواہاں نے عدالت میں اپنا بیان قلم بند کرایا۔  پولیس کی بھاری نفری ملزمان اورگواہوں کو اپنی سیکیورٹی کے اندر عدالت سے لے کر روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  سوہنا ﷺآیا تے سج گئے نیں،گلیاں بازار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker