تازہ ترینفن فنکار

ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت پانے والے شاہد نذیرن لیگ میں شامل

shahid-nazeerلاہور(نمائندہ خصوصی) ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت پانے والے گلوکار شاہد نذیر نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ شاہد نذیر نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے(ن) لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ شاہد نذیرکا لندن کی مارکیٹ میں مچھلی بیچنے  کے لئے گایا جانے والا گانا ’’ون پاؤنڈ فش‘‘ شہرت کی بلندیوں تک پہنچا اور یو ٹیوب پر ان کا گانا 80 لاکھ سے زائد مرتبہ سنا گیا، برطانیہ میں ویزے کی میعاد ختم ہوجانے پر برطانوی امیگریشن حکام کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد وہ  دسمبر2012 کو وطن واپس آگئے تھے۔ شاہد نذیر کے گانے کی برطانیہ سمیت پوری دنیا میں بے پناہ مقبولیت کے بعد بین الاقوامی کمپنی ’’وارنر میوزک‘‘ نے ان کا گانا ریلیز کرنے کا معاہدہ بھی کیا ۔ یاد رہے شاہد نذیر کا تعلق ضلع قصور کے شہر پتوکی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker