تازہ ترینفن فنکار

برصغیر کی نامور گلوکارہ شمشاد بیگم انتقال کرگئیں

shamshadکراچی(نمائندہ شوبز) برصغیر کے اولین فلمی گائکوں میں سے ایک شمشاد بیگم چورانوے برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ شمشاد بیگم چودہ اپریل انیس سو انیس میں امرتسر میں پیدا ہوئیں۔۔انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز سولہ دسمبر انیس سو سینتیس میں آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ان کی کھنک دار آواز کو سامعین نے بہت پسند کیا جس کی وجہ سے جلد ہی انہیں سارنگی نواز استاد حسین بخش والے نے اپنی شاگردی میں لے لیا۔ شمشاد بیگم نے برصغیر کے نامور موسیقاروں او پی نیر اور نوشاد علی کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ گانے والوں میں لتا منگیشکر، آشا بھونسلے اور محمد رفیع شامل تھے۔شمشاد بیگم کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے برصغیر میں پہلا مغربی طرز کا گانا ‘میری جان سنڈے کے سنڈے’ گایا۔ شمشاد بیگم کے گانے آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے آج سے پچاس سال پہلے تھے اور کئی گلوکاروں اور موسیقاروں نے ان کے گانوں کے ری مکس تیار کیے جو بے حد مقبول ہوئے۔دو ہزار نو شمشاد بیگم کو پدم بھوشن اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:نوائے وقت کے نمائندے اور یونین آف جرنلسٹ کے صدر ااور اس کے پندرہ کس ساتھیوں کیخلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker