تازہ ترینفن فنکار

کامیڈی فلم"ون بائے ٹو"کے ڈائیلاگ پروموزجاری

ممبئی(نمائندہ شوبز)حقیقی زندگی کی جوڑی پہلی بار پردے پر ایک ساتھ، بالی ووڈ اداکار ابھے دیول کی گرل فرینڈ پریتی دیسائی کے ساتھ رومانٹک کامیڈی فلم "ون بائے ٹو”کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔ہدایتکارہ دیویکا بھگت کی اس فلم میں ابھے دیول اور پریتی کے ساتھ رتی اگنی ہوتری اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ابھے دیول اور امت کپور کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نوجوان لڑکے لڑکی کے گرد گھومتی ہے اور کس طرح پے درپے پیش آتے اتفاقات اُنہیں ایک ساتھ لے آتے ہیں۔موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے کی موسیقی لیے یہ رومانٹک کامیڈی فلم رواں سال31جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button