تازہ ترینفن فنکار

بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو مہلت میں توسیع مسترد کردی

sunjay dutنئی دہلی(نمائندہ شوبز) بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی عدالت میں پیش ہونے کی مہلت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش ہونے کی مہلت میں توسیع کی درخواست دو فلم سازوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ میڈیا کاکہنا ہے کہ اب سنجے دت کو 16 مئی کو عدالت میں پیش ہوناہے۔ سنجے دت کو عدالت نے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی جو 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے،بھارتی عدالت نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر گزشتہ 21 مارچ کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبا ء تعلیم حاصل کرنے سے محروم، اہل علاقہ بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے پریشان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker