تازہ ترینفن فنکار

گلوگار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کے والد انتقال کر گئے

میانوالی(نمائندہ شوبز) ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کے والد احمد خان نیازی وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ شام 9 بجے ادا کی جائے گی۔
عطاءاللہ خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق احمد خان نیازی کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ عید گاہ عیسیٰ خیل میں مولانا پروفیسر خلیل الرحمن پڑھائیں گے جس کے بعد محلہ بھمبرانوالہ میں موجود پیر عادل شاہ قبرستان میں تدفین ہو گی۔ نماز جنازہ میں شہریوں اور مقامی عمائدین کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر صلاح الدین نیازی سمیت پارٹی کی مقامی قیادت شرکت کرے گی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور سری لنکا میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker