تازہ ترینفن فنکار

ملکہ ترنم نور جہاں کی چودہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور(نمائندہ شوبز) سروں کی ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے چودہ برس بیت گئے ۔ ملکہ ترنم نورجہاں برصغیر کی وہ گلوکارہ ہیں جنھیں سن کر دل کے تار بج اٹھتے ہیں۔ چوہتر برس کی عمر میں وہ23 دسمبر 2000ءکو ہمیشہ کے لئے خاموش ہو جانے والی ترنم کی ملکہ فن گائیکی میں مکمل دسترس رکھتی تھیں۔ نورجہاں 21 ستمبر 1928ءکو قصور میں پیدا ہوئیں اوران کا گھریلو نام اللہ وسائی تھا۔ انہوں نے کم سنی میں ہی اسٹیج پر اداکاری اور گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔ میڈم نورجہاں نے ایکٹنگ میں بھی ایک مدت تک اپنا نام روشن کیا۔  قصور کے عام سے گھرانے میں جنم لینے والی ایک عام سی بچی اللہ وسائی نے اپنی خداداد اور فنکارانہ صلاحیتوں سے چاہنے والوں کے دلوں میں ایسا گھر کیا کہ لوگ آج بھی ان کے دیوانے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!