تازہ ترینفن فنکار

گلوکارمحمد رفیع کی آج 35 ویں برسی منائی جا رہی ہے

بمبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر محمد رفیع کی آج 35 ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ سروں کے بادشاہ محمد رفیع بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور گلوکاروں میں ایک ہیں ۔ انہوں نے مختلف زبانوں میں گیت گائے ۔ پچاس سے ستر کی دہائی میں محمد رفیع کی آواز کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی ۔ اداکار سنجیدہ ہو یا مزاحیہ ، رفیع کی آواز ہر کسی کے لیے پرفیکٹ تھی ۔ چھتیس ہزار گیتوں کو اپنی آواز سے سجانے والے محمد رفیع کے کروڑوں مداح ہیں ۔ محمد رفیع کی شاندار گائیکی پر انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پدماشری ایوارڈ بھی ملا ۔ چھ فلم فئیر ایوارڈز ، ایک نیشنل ایوارڈ بھی محمد رفیع کے حصے میں آئے ۔ تین دہائیاں گزرنے کے باوجود محمد رفیع کی مدھر آواز کا سحر آج بھی بر قرار ہے –

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر میں آبی بجلی کے دو منصوبوں کے تباہ کن ماحولیاتی اثرات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker