تازہ ترینفن فنکار

بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی

sunjyنئی دہلی(نمائندہ شوبز)بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سنجے دت المعروف منا بھائی کو گرفتاری پیش کرنے کے لیے مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی عدالت عظمی نے1993ءکو ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سنجے دت کو18 اپریل تک گرفتاری پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ مخلتلف فلموں کی شوٹنگ میں مصروف سنجے دت نے دو روز قبل یعنی پیر کو عدالت سے اپیل کی تھی کہ انہیں کام مکمل کرنے کے لیے مزید چند ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ بالی ووڈ کے ٹف ہیرو سنجے دت کی زندگی اتارچڑھاؤ کا شکار ہے۔ فلموں میں کئی دفعہ جیل جانے والے سنجے دت کو ایک بار پھر حقیقی زندگی میں بھی جیل جانا پڑے گا۔ عدالت سے مہلت ملنے کے بعد سنجے دت ابھی مزید کچھ دن اور آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button