تازہ ترینعلاقائی

سبی:میلے کے دوران لائیوسٹا ک کی من مانیاں اپنے من پسند افراد میں انعامات کی برسات

سبی(ارشاد خلجی نمائندہ پاک نیوز) سبی میلے کے دوران لائیوسٹا ک کی من مانیاں اپنے من پسند افراد میں انعامات کی بر سات کام کرنے والے منہ تکتے رہ گئے۔
تعصیلات کے مطا بق سبی کا سالانہ میلہ پانچ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوگیااختتامی تقر یب کے مہمان خاص عبدالرحیم زیارتوال صوبائی وزیر تھے انکے علاوہ صوبائی وزیر نواب محمد اکبر شاہوانی، میر رحمت بلوچ،عبیداللہ بابت، سردار مصطفٰے خان ترین کے علاوہ دیگر سرکاری آفسران اور اور عوام کی بڑی تعداد موجود اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن شیر خان بازئی نے شہر کے مسا ئل کا ذکر کیا اپنے خطاب میں صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال تمام مسا ئل کو تر جحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کر وائی اس مو قع پر مختلف پروگرام پیش کر نے والوں کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا ،اسٹیڈیم پروگرام جو کہ محکمہ لا ئیو سٹاک کے ذمے تھا انہوں نے روزانہ اپنے من پسند افراد کو انعامات سے نوازتے رہے پروگرام کی کمپیرنگ کرنے والے ڈاکٹر کو ہر روز انعام دیا جاتا جو دن رات کام میں مصروف رہے وہ منہ تکتے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button