تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: نا معلوم مسلح افراد نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا، گارڈ زخمی

سنجھورو(نامہ نگار) تفصیلات :سنجھورو تھانہ کی حد ود میں نواب شاہ سانگھڑ روڈ پر 23 چک کے مقام پر واقع حمیر فقیر پیٹرول پمپ سے 6 نا معلوم مسلح افراد نے پیٹرول پمپ کے ملازمین کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بناکر تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار روپئے سے زائدنقدرقم چھین لی ۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے تھے۔مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سنگھا رچانگ نامی سیکیورٹی گارڈ کو شدید زخمی کردیا۔زخمی گارڈ کو تعلقہ اسپتال سنجھورو لایا گیا لیکن زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سول ہسپتال سانگھڑ ریفر کردیا گیا۔ ڈکیتی کے واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر سانگھڑ نواب شاہ روڈ بلاک کردیا۔مظاہرینکا کہنا تھا کہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکا ہے اور پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس فوری طور پر ملزمان کو گرفتا ر کرے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker