تازہ ترینکھیل

سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن تاحال 15ڈگری کے اندر نہیں آسکا،شہریارخان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین شہریارخان نے انکشاف کیاہے کہ سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن تاحال 15ڈگری کے اندر نہیں آسکا، دوبارہ ٹیسٹ پر بھی باﺅلنگ ایکشن درست نہ ہواتو سعید اجمل کا کیریئر ختم ہوجائے گا، معین خان کو بھی ایک عہدے کے چناﺅ کی ہدایت کردی گئی ہے ۔  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے بتایاکہ سعید اجمل خود فیصلہ کریں گے کہ دوبارہ اسسمنٹ کرانا ہے یا نہیں ، کوشش کررہے ہیں کہ 15جنوری سے پہلے ٹیسٹ ہوجائے لیکن اگر ٹیسٹ منفی آیا تو سعید اجمل کا کیریئرداﺅ پر لگ سکتاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ سعید اجمل کے پاس دوسرا کے علاوہ اور بھی ہتھیار ہیں جو ورلڈکپ میں استعمال ہوسکتے ہیں ۔  اُنہوں نے کہاکہ معین خان کو ہدایت کردی گئی ہے کہ سلیکٹریا منیجر میں سے ایک عہدے کا انتخاب کریں ، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا فیصلہ کرکٹ بور ڈکرے گاتاہم پنٹگولر کپ کی تاریخ میں ردوبدل کا فیصلہ متوقع ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button