تازہ ترینکھیل

کراچی: قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی

کراچی(نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم آج صبح کراچی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم دورہ کے دوران کیویزسے تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح کراچی سے براستہ دبئی قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی زیرقیادت نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم دورہ کے دوران نیوزی لینڈ سے تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مبنی سیریز کھیلے گی۔ دورے کا آغاز بیس بیس اوورز کی سیریز سے ہوگا۔ مارچ میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے یہ قومی کرکٹ ٹیم کی آخری بین الاقوامی سیریز ہے۔جس میں میگاایونٹ کیلئے فتح گر کمبی نیشن تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی۔پی سی بی حکام کے مطابق قومی ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کرے گی، جبکہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پندرہ جنوری کوآکلینڈ میں، دوسرا سترہ جنوری کوہیملٹن میں اورتیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی بیس جنوری کوویلنگٹن میں کھیلاجائے گا۔ جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی وطن واپس آجائیں گے اور ون ڈے کپتان اظہرعلی پچاس اوورز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کونیوزی لینڈ میں پہنچیں گے۔ ایک روزہ میچز پچیس ،اوورز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کونیوزی لینڈ میں پہنچیں گے۔ ایک روزہ میچز پچیس،اٹھائیس اور اکتیس جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  زبانِ اہلِ زمیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker