تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی

3-24-2013_93660_lبینونی (نمائندہ سپورٹس)جنوبی افریقہ نے آخری ون ڈے میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سریز فتح کرلی۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے صرف کامران اکمل اچھا کھیل پیش کر سکے۔ انہوں نے 90 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی عمران فرحت 13، محمد حفیظ 5، یونس خان 29، مصباح الحق 24، شعیب ملک 28، شاہد آفریدی صفر، وہاب ریاض 12، سعید اجمل 1اور جنید خان 25 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ عرفان 4 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔اس طرح پاکستانی ٹیم صرف 205رنز بنا کرآل آﺅٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے میکلرین نے 3 اور مورکل نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیل سٹین، توسٹوبی، پیٹرسن، بہار دین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے 44اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرکے جیت اپنے نام کرلی۔ ہاشم آملہ 22،ڈی کوک،انگرام 15اور بہادرین 35رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ملر 20اور ڈی ویلیر 95رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ محمد حفیظ اور محمد جنید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

یہ بھی پڑھیں  پاک جرمن تجارت۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker