تازہ ترینکھیل

سنچورین ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے سنچورین میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم محمد عباس کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے، شاداب خان بھی مکمل فٹ نہ ہوسکے اور فخرزمان اورمحمد عامر کم بیک کیلئے تیار ہیں۔ٹیسٹ سیریز کا امتحان، سنچورین میں آج سے سج گیا ہے، پاکستان نے اپنے حریف کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔فاسٹ باؤلر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہونے کے سبب نمائندگی سے محروم ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ میں محمد عامر کم بیک کریں گے۔فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی اننگز کا آغاز کریگی۔ 1995ء سے کوئی سیریز نہ جیت پانے والے شاہین اس بار جنوبی افریقہ میں تاریخ بدلنے کو تیارہیں۔ڈیل سٹین نے ملکی ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لیں۔ فاسٹ باؤلرکو جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ چار سو بائیس ٹیسٹ شکار کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button