تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ وارم اپ میچ:پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل

برسٹل(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اورافغانستان کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ آج برسٹل میں کھیلا جائےگا۔ورلڈ کپ مشن میں  گرین شرٹس پہلےوارم اپ میچ میں آج افغانستان کے مدمقابل  ہوں گے، لائیوایکشن دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔کھلاڑیوں نےبرسٹل میں مسلسل دوسرےروز ٹریننگ میں خوب پسینہ بہایا، وائلڈ کارڈ انٹری پرٹیم میں شامل ہونےوالے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی نیٹس پربولنگ کی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھرکہتے ہیں بیٹنگ فارم میں ہے، بولنگ اورفیلڈنگ پرتوجہ دےرہے ہیں۔ قومی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ اتوارکوبنگلا دیش سےکھیلےگی، جس کےبعد ورلڈ کپ میں اس کا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیزکیخلاف ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker