شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈ کپ 2019: بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2019: بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

برمنگھم(نمائندہ سپورٹس) کرکٹ ورلڈکپ کے چالیسویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ بھارت کے 315 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شکیب الحسن اور سیف الدین کے علاوہ کو ئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا، شکیب الحسن 66 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ سیف الدین 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اوپنرتمیم اقبال 22،سومیا سرکار 33،مشفیق الرحیم 24،لیتن داس 22، صابر رحمان 36،مشرفی مرتضیٰ 8، روبیل حسین 9 اور مستفیض الرحمان صفر پر پویلین لوٹے۔ کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لوکیش راہول اور روہت شرما نے کیا۔دونوں اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 180 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر روہت شرما نے سنچری مکمل اور 104 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ برقرار رہا اور بھارتی ٹیم کو مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 314 رنز پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔کپتان ویرات کوہلی نے 26، پانٹ نے 48، پانڈیا صفر، دھونی نے 35، کارتک نے 8 اور کمار نے 2 رنز بنائے جبکہ محمد شامی ایک اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں مستفیض الرحمان نے حاصل کیں، شکیب الحسن، روبیل حسین اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے بھارت کو ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب بنگلا دیش نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی

یہ بھی پڑھیں  بھارت میں ٹرین حادثہ، 74 مسافر زخمی