میامی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر نے میامی ٹینس مینز ڈبل ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے ماریوز فریسٹنبرگ اور مارسن میٹکوسکی پر مشتمل پولینڈ کی جوڑی کو شکست دی۔ فائنل میں اعصام الحق اور جین جولین راجر نے پہلے سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں اپنے حریف کو 1-6 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ رواں سال کا دوسرا فائنل تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے رسائی حاصل کی، سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جولین راجر نے مارسیل گرانونلز اور مارک لوپیز کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دی تھی۔