شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر اور لبوشان کی سنچریز، 294 رنز کی شراکت

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر اور لبوشان کی سنچریز، 294 رنز کی شراکت

ایڈیلیڈ نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا نے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر تین سو دو رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لبوشان نے مسلسل دوسری سنچریز اور دو سو چورانوے رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ بنائی۔ایڈیلیڈ اوول میں پنک بال سے کھیلے جانے والے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ حارث سہیل اور عمران خان کی جگہ اوپنر امام الحق اور محمد عباس کی واپسی ہوئی۔ جبکہ سولہ سالہ نسیم شاہ کی جگہ انیس سال کے محمد موسٰی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی۔پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے دو سو بائیس رنز کا آغاز دینے والے ڈیوڈ وارنر اور جوبرنز اس بار پہلی وکٹ پر صرف آٹھ رنز جوڑ سکے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاہین شاہ کی گیند پر جوبرنز کو چار رنز پر کیچ کیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کے تہتر اوورز میں یہی واحد وکٹ پاکستان کے ہاتھ لگی۔ بارش کے باعث ایک گھنٹہ کھیل رکا رہا۔پاکستان نے چھ باؤلرز استعمال کیے، لیکن کوئی ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لبوشان کو آؤٹ نہ کرسکا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں دو سو چورانوے رنز کا اضافہ کیا اور مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پہلےدن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر تین سو دو رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر ایک سو چھیاسٹھ اور لبوشان ایک سو چھبیس رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں  ٹی20: پاکستان کرکٹ ٹیم کے 4کھلاڑیوں کے معمول کے ڈوپ ٹیسٹ

What is your opinion on this news?