تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

ڈھاکہ(نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اجلاس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایڈوائس دی ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلنی۔ اس ایڈیوائس کی روشنی میں ہم نے پاکستان جا کر ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے موقف پر قائم ہے جس کے مطابق ٹی ٹونٹی کے بجائے ٹیسٹ میچ کھیلنا لازمی ہے۔بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان شیڈول تھا جس میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچز جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز شیڈول تھے تاہم بنگلہ دیش نے سیکیورٹی کا بہانہ بناتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker