
لاہور(پاک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے۔ ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ بیس اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔ ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں نے جلد فٹنس ٹیسٹ دینے کی درخواست کی تھی۔ فٹنس ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی لیپٹ میں ہے۔ امید ہے کہ حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے جبکہ کھلاڑیوں کو حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹرینگ اور فنٹس کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ آئندہ میچز کیلئے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہیں۔