تازہ ترینکھیل

سابق کپتان سرفراز احمد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے آؤٹ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم سے باہر ہونے کے بعد اب پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے آؤٹ کردیئے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سیزن کے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے دی، سابق کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد کا نام نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں شامل نہیں۔ سرفراز احمد کا نام نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں تجویز کیا گیا ہے۔سال 21-2020ء کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پی سی بی نے کھلاڑیوں کی مراعات اور معاوضے سابقہ پوزیشن پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان شامل ہیں جنہوں نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد جو کسی فارمیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے باہر کردیا گیا ہے۔گزشتہ سال سرفرازاحمد، ٹی 20کپتان بابر اعظم اور لیگ اسپنر یاسر شاہ اے کیٹگری کا حصہ تھے، تاہم اب نئے کنٹریکٹ میں سرفراز کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بحالی صوبہ بہاولپور کی حمایت میں ڈسٹرکٹ بار کی احتجاجی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker