تازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

اسلام آباد(پاک نیوز سپورٹس) انگلینڈ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ ٹیم مینجمنٹ میں شامل ایک رکن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی وائرس کا شکار ہوگئی جس کے بعد کورونا میں مبتلا کھلاڑیوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بااؤلر وہاب ریاض، آل راؤنڈر محمد حفیظ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخر زمان، کاشف حسین، عمران خان اور مساجر ملنگ علی شامل ہیں۔اس سے قبل تین کرکٹرز نوجوان بیٹسمین حیدر علی، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور اسپنر شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر کے ٹیسٹ سے قبل کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ان تمام اراکین کے دوسری مرتبہ کورونا ٹیسٹ 25 جون کو ہوں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی تصدیق کے بعد ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر کو فوری قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق انگلینڈ میں مجوزہ ٹریننگ شیڈول کا دوبارہ جائزہ لیں گے اور ریزرو کھلاڑیوں کی بیک اپ کے طور پر ٹیسٹنگ کا لائحہ عمل تیار کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker