تازہ ترینکھیل

ثقلین مشتاق کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے رفقاء سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ذمہ داری دینے پر رائے طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق میتھیو ہیڈن، ورنن فلینڈر کے ساتھ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی مستقل کوچز کی تعیناتی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نگران وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker