دبئی(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلئینگ کنڈیشنز متعارف کرا دی ہیں۔۔ گیند پھینکتے وقت بالر وکٹ سے ٹکرا گیا تو اسے نوبال قرار دیا جا سکےگا۔ نئے قانون کا اطلاق ٹیسٹ اور ون ڈے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر بھی ہوگا ۔۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نیاقانون تیس اپریل سے لاگو ہو گا ۔۔۔ تین مئی کو زمبابوے اور بنگلہ دیش ون ڈے اس قانون کے تحت کھیلا جانے والا پہلا میچ ہوگا ۔ اس سے پہلے کوئی بولر گیند پھینکتے وقت وکٹ سے ٹکرا جاتا تو اسے ڈیڈ بال قرار دیا جاتاتھا۔۔
You must be logged in to post a comment.