تازہ ترینکھیل

میری نظریں دوہزار پندرہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، شاہد آفریدی

shahid afradiکراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں دوہزار پندرہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں،، وہ جب تک فٹ ہیں کرکٹ جاری رکھیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں اس وقت اچھا کامبی نیشن بناہوا ہے۔ وہ بولنگ کی خامیاں خود محسوس کررہے ہیں اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ ان کی نظریں دوہزار پندرہ کرکٹ ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔ ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ اعجاز بٹ اپنا دور گرار چکے اب انہیں آرام کرنا چاہیے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس ان کے دور میں ہوا اور ملک سے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بھی اسی دوران بند ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے، کوچ اور کپتان کے پلان پر چلیں گے تو چیمپئینز ٹرافی میں نتائج اچھے ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے لئے پاکستان کے پاس اچھا چانس ہے۔ ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:ٹیلنٹ کی ناقدری اورمیرٹ کا قتل ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،عابدبودلہ، قاسم علی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker