تازہ ترینکھیل

آفریدی نےبی پی ایل کی 4 کروڑ کی پیشکش ٹھکرادی

afradiکراچی(نمائندہ سپورٹس)  پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بنگلا دیش لیگ منتظمین کی 4 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرادی۔ باخبر ذرائع کے مطابق جب پی سی بی یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تو ٹورنامنٹ کے منتظمین نے شاہد آفریدی سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں پیشکش کی کہ وہ انہیں 4 لاکھ ڈالرز ’’چار کروڑ روپے‘‘ادا کرنے کو تیار ہیں، آپ ہم سے براہ راست معاہدہ کرکے لیگ میں شرکت کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے بنگلادیش لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے سے روکنے پر احتجاجا پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش لیگ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ انہیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی جس کے ردعمل میں پاکستان بھی اپنے کھلاڑیوں کو بنگلادیش لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد پولیس کا سرچ آ پریشن،35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker