تازہ ترینکھیل

ڈیوس کپ تنازعہ، پاکستان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

davis cupکراچی(نمائندہ سپورٹس)  انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ کے میچ کے دوران ریفری کے فیصلے سے متعلق پاکستان کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سیکرٹری ممتاز یوسف نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں اس بات کی تصدیق مل چکی ہے کہ آئی ٹی ایف انکی ریفری کے فیصلے کے خلاف ان کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیوس کپ سے اس وقت باہر ہوگیا جب گزشتہ مہنے ریفری نے گراس کورٹ کو خراب قرار دیتے ہوئے فیصلہ نیوزی لینڈ کے حق میں دے دیا اور میچ رکوادیا۔ اس مقابلے کو پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میانمار منتقل کردیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جبکہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہخود اس حوالے سے پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے اور ڈیوس کپ منتظمین سے ملاقات کریں گے۔ یوسف کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ٹی ایف اور پی ٹی ایف اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اپیل کی سماعت آئی ٹی ایف کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اگلے مہینے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  امیتابھ بچن سرجری کے دو ماہ بعد پھر بیمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker