تازہ ترینکھیل

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کے میچزکٹک میں ہونگے،آئی سی سی

woman cricketدبئی(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھارت میں کھیلے جانے والے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کےمطابق گرین شرٹس کے تمام میچز بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک منتقل کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ میچز ممبئی اور احمد آباد میں کھیلنے تھے اور کنٹرول لائن تنازعے کےباعث انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی جانب سے سنگین دھمکیوں کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ”آئی سی سی” سے گرین شرٹس کے میچز ممبئی اور احمد آباد کے بجائے دوسرے شہروں میں کرانے کی درخواست کی تھی جو کہ منظور کرلی گئی۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ یکم فروری کو آسٹریلیا کے خلاف، دوسرا میچ 3فروری کو نیوزی لینڈ جب کہ 5فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیھلا جائےگا۔ شیڈول کےمطابق سپرسکس راؤنڈ کا مرحلہ7 فروری سے ہوگا جب کہ فائنل 17فروری کو ممبئی میں کھیلا جائےگا لیکن پاکستان ٹیم کے فائنل کی صورت میں ایونٹ کافائنل ممبئی کے بجائے کٹک میں ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردوں کی حمایت پر مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker