تازہ ترینکھیل

شارجہ ٹیسٹ : پاکستان نے 133 رنز پر سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ کردیئے

شارجہ (نمائندہ سپورٹس) شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکا نے اننگز کا محتاط آغاز کیا لیکن پاکستانی بولرز پھر بھی 3 وکٹیں لے اڑے، سری لنکا نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنالئے۔شارجہ کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن اوپنرز نے قدرے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، 31 کے مجموعی اسکور پر محمد طلحہ نے کوشل سلوا کو 17 رنز پر پویلین بھیج دیا،  65 کے مجموعے پر کرونارتنے 34 رنز بناکر عبدالرحمان کی کے ہاتھوں گراؤنڈ سے باہر جانے پر مجبور ہوئے، کمار سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے، انہیں جنید خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ مہیلا جے وردھنے 25 اور دنیش چندی مل صفر پر کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button