تازہ ترینکھیل

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقا نے دوسرے روز 5وکٹوں پر 139 رنز بنالیے

saeed ajmalکیپ ٹاؤن(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 5وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے۔ پاکستان کی جانب سے پانچوں کھلاڑیوں کو دوسرا اسپیشل سعید اجمل نے آؤٹ کیا۔ قبل ازیں پاکستان نے دوسرے روز5 آؤٹ 253 رنز پر اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو اسد شفیق 111 اور سرفراز احمد صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دوسرے روز کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کی مزید 2وکٹیں گرگئیں،آؤٹ ہونے والے بلے باز اسد شفیق اور سرفراز احمد تھے، اسد شفیق دوسرے روز اسکور میں اضافہ نہ کرسکے اور 111 کی ہی اسکور پر پولین چلتے بنے جب کہ سرفراز احمد 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایسے میں فاسٹ باؤلر تنویر احمد اور سعید اجمل نے ٹیم کا اسکور 338 تک پہنچانے میں اہم کردار اداکیا۔ تنویر احمد 44رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر گل صفر، محمد عرفان 6 رنز بناکر آؤٹ جب کہ سعید اجمل 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ فلنڈر نے 59 رنز کے عوض پانچ بلے بازوں کاشکار کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگ میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 139 رنزبنالیے۔ آملہ 25، ڈوپلیسز28، اسمتھ19، الویرو پیٹرسن17 جیکس کیلس2 رنز بناکر سیعد اجمل کا شکار بنے جب کہ اے بی ڈیولیرز24 اور الگر11 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ یادرہے کہ جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگ کااسکور برابر کرنے کےلیے199 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 5وکٹیں ابھی باقی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button