تازہ ترینکھیل

ایشیاکپ،آفریدی نے مشرقی پاکستان کو بھی خاک چٹا دی،پاکستان فائنل میں

میرپور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، گرین شرٹس نے 327 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرکے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا، محمد حفیظ، احمد شہزاد، فواد عالم اور شاہد آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 326 رنز بنائے، پاکستان نے جواب میں آخری اوور کی پانچویں گیند پر 327 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ قومی ٹیم کے اوپنرز نے 97 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کپتان مصباح الحق 4 اور صہیب مقصود 2 رنز بنا کر اپنی وکٹیں جلدی گنوا گئے اور بنگال ٹائیگرز کی فتح کے امکانات روشن ہوتے دکھائی دیئے تاہم احمد شہزاد نے فواد عالم کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو متحرک رکھا۔ اوپنر نے اپنی نصف سنچری 87 گیندوں پر مکمل کی لیکن اس کے بعد جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے محض 30 گیندیں کھیل کر مزید 50 رنز بنا ڈالے اور 117 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرلی، وہ 103 رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ عبدالرحمان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ 225 رنز تھا اور گرکن شرٹس کو 8.4 اوورز میں 102 رنز درکار تھے، اس موقع پر شاہد آفریدی میدان میں آئے اور جیسے پورا میچ ہی پاکستان کے حق میں ہوگیا، بوم بوم آفریدی نے ایسے چھکے لگائے کہ تمام بنگلہ دیشی بولر ان کے سامنے آنے سے کترانے لگے۔ گرین شرٹس کے لالہ نے محض 18 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، جو تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے، وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث 25 گیندوں پر 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، آفریدی کی اننگز میں 7 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ شاہد آفریدی کے بعد فواد عالم نے کمان سنبھالتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب کردیا، اختتامی لمحات میں وہ رن آؤٹ ہوگئے، فواد نے 70 گیندوں پر 74 رنز کی انتہائی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستانی فتح میں اہم کردار ادا کیا، عمر اکمل 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہد آفریدی کو دھواں دھار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی اللہ نے مدد کی، کپتان مصباح الحق نے مجھ پر اعتماد کیا، اپنے ذہن کو پرسکون رکھ کر بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا۔ پاکستان ٹیم نے ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، گرین شرٹس نے ریکارڈ 327 رنز کا ہدف حاصل کیا، جبکہ بنگلہ دیش نے قومی ٹیم کے خلاف اپنا سب سے بڑا 326 رنز کا مجومعہ حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی: مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker