ڈھاکہ (نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنے نام کیا۔ شاہد آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 378، ٹیسٹ کرکٹ میں48 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 75 وکٹیں حاصل کی ہیں۔