تازہ ترینکھیل

محسن حسن خان کا کوچ کے طریقہ انتخاب پر پی سی بی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

کراچی(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کوچ کے طریقہ انتخاب کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں کہ غلط لوگوں کا راستہ روکنے کیلئے ہیڈ کوچ کے امیدوار بنے، پی سی بی نے برے لوگوں کو  بڑے عہدے دے دیئے ہیں۔سابق چیف سلیکٹر اور محسن خان نے کراچی میں پی سی بی کیخلاف پریس کانفرنس کر ڈالی، جس میں وہ بورڈ پر خوب برسے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھی کھری کھری سنائیں، ساتھ میں فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ بھی کردیا۔سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے پی سی بی کے کوچ تعیناتی کے طریقہ کار  کے خلاف عدالت جانے سمیت وزیر اعظم سے شکایت کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے سب کو بے وقوف بنایا، جن لوگوں کو دنیا کے بورڈز نکال رہے ہیں پی سی بی انہیں کوچ رکھ رہا ہے، کرکٹ بورڈ کو محمد عامر کی بحالی کی بات نہیں کرنی چاہئے

یہ بھی پڑھیں  ذوالفقار مرزا پر مقدمات کے بعد پولیس کا گرفتاری سے گریز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker