تازہ ترینفن فنکار

لاہور:اداکارہ میرا کے گھرنامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور(نمائندہ شوبز)لاہورکے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افرادنے اداکارہ میرا کے گھر پر فائرنگ کردی۔پولیس نیاداکارہ میرا کیبھائی کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی۔اداکارہ میرا کے بھائی احسن نے تھانا بی ڈویژن ڈیفنس کو درخواست دی کہ 5بجے صبح نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔5گولیاں گیٹ پر اور ایک گولی گاڑی کو لگی،پولیس نے درخواست وصول کرکے کارروائی شروع کر دی۔اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے میڈیاکو بتایاکہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ میرا اِن دنوں بیرون ملک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button