تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی نے چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

afradiبلوم فاؤنٹین(نمائندہ سپورٹس پاک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں اپنی چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔شاہد خان آفریدی نے یہ اعزاز جنوبی افریقا کے خلاف پہلی ایک روزہ میچ میں 2 بلند وبالا چھکے لگا کر حاصل کیا۔ شاہد آفریدی اس میچ میں 16 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم وہ بھی میچ میں پاکستان کو شکست سے نہ بچاسکے۔ یاد رہےکہ شاہد خان آفریدی جب جنوبی افریقا کے خلاف بلے بازی کےلیے میدان میں اترے تو انہیں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کےلیے صرف 2 چھکوں کی ضرورت تھی۔ علاوہ ازیں شاہد خان آفریدی 350 ایک روزہ میچز کی 324 اننگزمیں 23.34 کی اوسط سے 301 چھکوں اور 650 چوکوں کی مددسے 7 ہزار 109رنزبناچکے ہیں جن میں 6 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اب کس سے آزادی مانگیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker