تازہ ترینکھیل

گال ٹیسٹ: پاکستان نے 261رنزبنالیے،یونس خان کی سنچری

گالے(نمائندہ سپورٹس)سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں یونس خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے دن کےاختتام پر 4 وکٹ پر 261رنز بنالئے ہیں،گال میں جاری میچ کے پہلے دن پاکستانی اوپنرز پھر ناکام ہوگئے،اظہر علی 30 اور مصباح الحق 31 رنز بناسکے لیکن ایک اینڈ سے یونس خان ڈٹے رہے اورٹیسٹ کیریئر کی 24 ویں سنچری اسکور کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی ،خراب روشنی کے باعث جب کھیل جلد ی ختم کیا گیاتو پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 261 رنز بنالئے تھے،یونس خان 133 اور اسد شفیق 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اداکار سنجے دت پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker