تازہ ترینکھیل

دوسرا ون ڈے :پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہونگے

ہمبنٹوٹ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈ ے آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو یونس خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔پہلے ون ڈے میں بڑے ہدف کے کامیاب حصول کے بعد قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔لیکن بری خبر یہ کہ ٹیم میں تجربہ کار یونس خان نہیں ہوں گے،جو اپنے بھتیجے کے انتقال کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں۔امکان ہے کہ یونس کی جگہ شرجیل خان فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب ہوم ٹیم میں بھی ایک سےدو تبدیلیاں متوقع ہیں۔میزبان ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں کیونکہ پاکستان کو سیریز جیتنےکے لیے صرف ایک فتح درکار ہے،جبکہ ہوم ٹیم کو نہ صرف ہمبنٹوٹا کا میدان مارنا ہوگا بلکہ آخری میچ میں بھی شکست سے بچنا ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس ڈے اینڈ نائٹ میچ پر موسم اثر انداز نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:3 مسلح ملزمان دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر چودہ سالہ لڑکی اغواکرکےفرا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker