شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

دبئی(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں 6 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ دبئی میں آئی سی بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن قوانین کی منظوری کی گئی۔ آئی سی سی کے اجلاس میں فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں نرمی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پھر فاسٹ بولر کی سزا میں 6 ماہ کی نرمی کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔ آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ اینڈ اینٹی کرپشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے نہ صرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا بلکہ کرپشن کے خاتمے میں تعاون بھی کیا۔ محمد عامر کا رویہ مثبت رہا اور امید ہے کہ عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے کرپشن کے خاتمے کے لئے آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پریزائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے