پاکستانتازہ ترین

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات: کشمیری حریت رہنماؤں کا رد عمل

سری نگر(ڈیسک نیوز)روسی شہر اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کو کشمیری حریت رہنمائوں نے مایوس کن قرار دیا ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات کو حریت رہنما سید علی گیلانی نے مایوس کن قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مشترکہ اعلامیے میں مسئلہ کشمیر کا ذکر ہونا چاہئے تھا۔ یہ مشترکہ اعلامیہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔ حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری قیادت کو نہیں لگتا کہ نواز ۔ مودی ملاقات سے کشمیر کے معاملے میں پیش رفت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو خوش فہمی میں نہیں رہناچاہیے لیکن دیکھنا ہوگاکہ نواز حکومت کی ترجیحات میں کیا شامل ہے ۔ حریت رہنما شبیر احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ لچک کا مظاہر کیا گیا ہے لیکن بھارتی حکومت نے ہمیشہ ہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی طرزِ عمل اختیار کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  صدر پاکستان نے آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیے ، 21 ویں ترمیم آئین پاکستان کا حصہ بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker